Posts

      ہسپتالوں میں اعزازی پوسٹ گریجویٹ ٹرینر پر پابندی, روزانہ 16 گھنٹے لیب ٹیسٹ کی سہولت ہوگیپروفیسر ڈاکٹرزہفتہ میں2روزاوپی ڈی اور سینئر رجسٹرارہرروزشعبہ ایمرجنسی میں بیٹھنے کے پابند
    ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل ڈیوٹی شیڈول صوبائی حکام کو بھیجیں گے ، ایس او پی کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی
    لاہور (بی این پی )حکومت پنجاب نے پنجاب بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کیلئے نیا ایس او پی جاری کردیا،ہر شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹرزہفتہ میں 2 روزاوپی ڈی اور سینئر رجسٹرارہرروزشعبہ ایمرجنسی میں بیٹھنے کے پابند،مریضوں کو روزانہ 16 گھنٹے لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہو گی ،اعزازی پوسٹ گریجویٹ ٹرینیزپر پابندی عائد کردی گئی۔ تمام پرنسپلز اور ہسپتالوں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدیدسہولیات کی فراہمی کیلئے سرجری،میڈیسن،گائنی ،آرتھوپیڈک سمیت تمام شعبوں کے پروفیسرز ہفتہ میں دو روز صبح ساڑھے دس بجے سے دوبجے تک اوپی ڈی جبکہ سینئر رجسٹرارروزانہ کی بنیادپر شعبہ ایمرجنسی میں بیٹھنے کے پابندہوں گے جس کے متعلق تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل ڈیوٹی شیڈول صوبائی حکام کو بھیجنے کے پابندہوں گے ، مریضوں کے لیبارٹری تجزیہ کیلئے ضروری مشینری کو روزانہ صبح 8 بجے سے رات12 بجے تک مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ پرنسپل اور ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ذمہ دار ہوگا جبکہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں موجود تمام پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کو مشاہرہ دیا جائے اعزازی طور پر کوئی بھی اب کام نہیں کرے گا۔ نئے ایس او پی پر عمل درآمد کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے جس کے خاتمہ کے بعد صوبائی اورضلعی سطح پر کمیٹیاں ہر ہسپتال کے اچانک معائنہ کی ذمہ دار ہوں گی اور یہ معائنہ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت اور کسی بھی روز کیا جاسکتاہے جس کو صوبائی سطح کے افسران براہ راست مانیٹرکریں گے اورکسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں متعلقہ پرنسپل اور ہسپتال کے ایم ایس سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے گی  

      مائیں بچوں کو دانت صاف کرنیکا پابند بنائیں ،ماہرین صحتٹافی ، چیونگم ، اور دیگر اشیاء کھانے سے بچوں کے دانت متاثر ہو جاتے ہیں
    صبح ناشتے سے قبل اور بعد میں باقاعدگی سے برش کرنا ضروری ہے
    راولپنڈی (بی این پی )ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مائیں بچوں کو دانت صاف کرنیکا پابند بنائیں ۔ٹافی ، چیونگم ، اور دیگر اشیاء کھانے سے بچوں کے دانت متاثر ہو جاتے ہیں۔مائیں اپنے بچوں کو سونے سے قبل دانت ضرور صاف کرنے کی تاکید کریں تا کہ انکے دانت پوری زندگی صاف ستھرے اور مضبوط رہیں، ان خیالات کا اظہار سینئر ڈینٹل سرجنز نے بی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر بچے ٹافی ، چیونگم ، اور دیگر اشیاء کھاتے سو جاتے ہیں جس سے انکے دانت متاثر ہو جاتے ہیں،دانتوں کی یہ بیماری تمام عمر انکا پیچھا نہیں چھوڑتی،بہتر یہ ہو گا کہ ہر کھانا کھانے کے بعد دانتوں کو برش کیا جائے اورصبح ناشتے سے قبل اور بعد میں باقاعدگی سے برش کرنا ضروری ہے۔
    ******
    پنجم کا امتحان2فروری اورہشتم کا11فروری سے شروع ہو گا
    امیدوار کا اسلامیات میں تحریری اورناظرہ امتحان میں الگ الگ پاس ہونا لازمی قرار
    راولپنڈی (بی این پی )صوبہ بھر میں پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نے پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات 2017 کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ،پنجم کا امتحان 2فروری اورہشتم کا امتحان11 فروری سے شروع ہو گا، امیدوار کا اسلامیات میں تحریری اورناظرہ امتحان میں الگ الگ پاس ہونا ضروری قراردے دیا گیا،پنجم کا پہلاپیپر اردو کا ہو گا جبکہ 4 فروری کو سائنس،6فروری انگلش ، 8فروری ریاضی ، 9فروری اسلامیات (تحریری ) غیر مسلم کے لئے اخلاقیات اور 10فروری کو اسلامیات ناظرہ کا امتحان لیا جائے گا ،جماعت ہشتم کا پہلا پیپر اردو کاہوگا جبکہ 13 فروری کو سائنس،15فروری انگلش، 17فروری ریاضی ، 18فروری اسلامیات (تحریری ) غیر مسلم کے لئے اخلاقیات اور20فروری کو اسلامیات ناظرہ کا امتحان لیا جائے گا۔  

    0 Comments